پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا: نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا: نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 12 اگست کے لیے ہوگا۔

Scroll to Top