- چین نے بھارت کے غیر قانونی قائم کردہ نام نہاد ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام اس حقیقت کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا کہ ژانگ نان خطہ چین کا حصہ ہے۔
چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے بھارت کی جانب سے 7 اگست کو نام نہاد ’’اروناچل پردیش‘‘ میں 27 مقامات کے ’’معیاری نام‘‘ جاری کئے جانے کے حوالے سےکہا ہے کہ ژانگ نان خطہ چین کا علاقہ ہے۔
ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ چین میں طویل عرصے سے استعمال ہونے والے ناموں کو اپنے نام نہاد ’’معیاری ناموں‘‘ سے تبدیل کرنے کی بھارت کی کوشش غیر قانونی، بے اثر اور کالعدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مکہ دفاعی معاہدہ: بھارت نے بھی پاک سعودی ترکیہ اتحاد کی اہمیت تسلیم کر لی
چین کی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا یہ اقدام اس حقیقت کو ہرگز تبدیل نہیں کر سکتا کہ ژانگ نان خطہ چین کا حصہ ہے۔





