نوشکی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار سمیت 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 اور 31 جولائی 2026 کی درمیانی رات سیکیورٹی فورسز نے نوشکی میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی ٹھکانے کی نشاندہی کی اور اسے مکمل طور پر تباہ کرتے ہوئے تمام 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے قبضے سے ملنے والابارودی مواد اور آئی ای ڈیز کا ذخیرہ بھی موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

بیان کےمطابق علاقے میں موجود دیگر غیر ملکی سرپرست دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز کا رزمک میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک، میجر احسان الٰہی شہید

ترجمان پاک فوج کے مطابق قومی ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلا تعطل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت میں چلنے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

Scroll to Top