پشاورکے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحے سمیت 8 ملزمان گرفتار

پشاورکے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے شہر میں غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے مختلف علاقوں سائنس کالج چوک، مہمند آباد، توحید آباد، وزیر باغ اور گلدرہ چوک میں کارروائیاں کی گئیں۔

ان کارروائیوں کے دوران ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کا گھیراؤ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ملزمان کے قبضے سے 7 عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے اپنی ہی صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے

پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

 

Scroll to Top