ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا

پاکستان اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کا کردار قابل تعریف ہے، ایران

 ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایرانی عوام میں محبت دنیا میں بے مثال ہے، ثالثی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کا کردار قابل تعریف ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی ملاقات ہوئی جس میں ایران امریکہ کشیدگی اور خطے کی مجموعی صورتھال پر بات چیت ہوئی ۔

اس موقع پر محسن رضائی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے سٹریٹجک معاون ہیں، پاکستانی حکومت فوج اور عوام اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ ہیں۔

محسن رضائی نے مسلم ممالک میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران، ترکیے، سعودی عرب، مصر اور انڈونیشیا مل کر کام کریں۔

محسن رضائی نے علاقائی معاملات میں پاکستان کے وزیراعظم اور آرمی چیف کے بڑھتے ہوئے کردار اور سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم ممالک کے درمیان قریبی رابطہ اور باہمی تعاون پہلے سے زیادہ اہم ہوگیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ معاہدے کیلئے پاکستان کی کوششیں مزید تیز، وزیرداخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر سے اہم ملاقات

اس موقع پر وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات گزشتہ چند ماہ میں مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

Scroll to Top