وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے،ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران امریکہ مذاکرات میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزیشکیان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران امریکہ مذاکرات میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے محسن نقوی سے ملاقات کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم اور وسیع کرنا چاہتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون باہمی مفادات کو آگے بڑھانے کے ساتھ خطے میں امن، استحکام اور سکیورٹی کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کی جانب سے بات چیت، سفارت کاری اور جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، وزیر داخلہ نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور وزیر پٹرولیم محسن پاک نژاد سے بھی ملاقاتیں کیں۔





