صدر مملکت نے یومِ آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی کمی سمیت وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی معافی کی منظوری دی، جس کے تحت اہل قیدیوں کو سزا میں رعایت حاصل ہوگی۔
صدر مملکت نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1,172 اہلکاروں کو مختلف اعزازات دینے کی منظوری بھی دے دی۔ اس کے علاوہ سول شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی قومی اعزازات دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ مارکیو روبیو کا یومِ آزادی پر پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی سمریوں کی منظوری کے بعد یومِ آزادی کے موقع پر قیدیوں کے لیے سزا میں رعایت اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات دینے کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔





