امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور دوستی کے تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔
اپنے پریس بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ریاستہائے متحدہ امریکا کی جانب سے وہ پاکستان کے عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ علاقائی ثالثی، اہم معدنیات، توانائی، انسدادِ دہشت گردی، ثقافتی ورثے اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک اپنی مشترکہ صلاحیتوں کو ترقی میں تبدیل کر رہے ہیں اور امریکی و پاکستانی عوام کے لیے حقیقی نتائج سامنے لا رہے ہیں۔
پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو کا پریس بیان: ریاستہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے، میں پاکستان کے عوام کو ان کے یومِ آزادی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
علاقائی ثالثی، اہم معدنیات، توانائی، انسدادِ دہشت گردی، ثقافتی ورثے اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں… https://t.co/CUf3fcm6oW— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 14, 2026
مارکو روبیو نے کہا کہ یومِ آزادی کے اس خاص موقع پر امریکا پاکستان کے درمیان شراکت داری اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کے مختلف شعبوں میں پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور عوامی سطح پر فوائد پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔





