ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان نے مایوس کن آغاز کیا، پہلے ہی میچ میں انگلینڈ نے قومی ٹیم کو 4-1 سے شکست دے دی۔
نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹلوین میں کھیلے گئے پول ڈی کے میچ میں انگلینڈ نے ابتدا ہی سے پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا اور چار گول اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول رحمان عبد الافراز نے کیا۔
پاکستان نے آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں واپسی کی ہے۔ قومی ٹیم 2023 کے ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی، تاہم 2026 کے کوالیفائر میں عمدہ کارکردگی کے بعد میگا ایونٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ مشن کے لیے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے بڑا اعلان
انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستان اب پول ڈی کے اگلے میچ میں ویلز کا سامنا کرے گا، جبکہ 19 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم مقابلہ ہوگا۔





