واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر ردعمل سامنے آگیا۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے حال ہی میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
Very happy to see that Saudi Arabia, Turkey, and Pakistan have recently, and finally, signed the Mecca Joint Defence Agreement. It shows how the Middle East is coming together, and how Countries will finally be able to defend themselves in a more meaningful way. Congratulations… pic.twitter.com/CrBARNWQfa
— Commentary Donald J. Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) August 16, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کی علامت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ متحد ہو رہا ہے اور ممالک بالآخر زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے۔
امریکی صدر نے تینوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے معاہدے کو ایک بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں : مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی علاقائی سلامتی کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے، برطانوی اخبار
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا جبکہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان کے اختتام پر اس پیش رفت کو ایک ’’بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم‘‘ قرار دیتے ہوئے ’’واو‘‘ کے الفاظ بھی استعمال کیے۔





