انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتان بابراعظم کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

Pakistan SCO Summit 2026

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا، کپتان بابراعظم پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں فیصلہ آج پریکٹس سیشن کے بعد ہوگا۔

قوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، بابراعظم نے ہیڈنگلے سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، دورہ ویسٹ انڈیز پر انجری کا شکار ہونیوالے شان مسعود نے بھی پریکٹس کی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل 19 اگست سے لیڈرز گراونڈ میں شروع ہوگا، دوسرا میچ  27 اگست کو لارڈز کرکٹ سٹیڈیم اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 ستمبر کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا ۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کوشش ہو گی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھا پرفارم کریں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top