سستا پیٹرول سکیم

پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل مہنگا،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہےجس کے تحت عوام کو پیٹرول کی قیمت میں معمولی ریلیف دیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

 دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Scroll to Top