وفاقی حکومت نے مختلف وزارتی و انتظامی شعبوں میں افسران کے تقرر و تبادلوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر دیے ہیں جس کے باضابطہ نوٹیفکیشنز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشنز کے مطابق آبی وسائل ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری عظمت حسین خان کی 9 مارچ 2027 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
انتظامی تبدیلیوں کے تحت خزانہ ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری عبدالجبار کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سیکشن افسر ثانیہ اکرم کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ او ایس ڈی محمد اویس ہاشمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے۔
تعلیمی و طبی شعبوں میں کیے گئے تبادلوں کے تحت خیبرپختونخوا حکومت سے اسسٹنٹ پروفیسر تحسین زہرہ کا تبادلہ وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف شاندار فتح
طبی شعبے میں پنجاب حکومت سے فارماسسٹ عصمہ مقصود کی خدمات پمز ہسپتال اسلام آباد جبکہ خیبرپختونخوا حکومت سے میڈیکل افسر ڈاکٹر توصیف احمد کی خدمات پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دی گئی ہیں۔





