خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ،ہائی الرٹ جاری

Pakistan SCO Summit 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے خیبر پختونخوا کے حساس اور بالائی علاقوں میں 19 سے 22 اگست کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، تودے گرنے اور ملبے کے بہاؤ کے شدید خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ملاکنڈ، دیر، سوات، شانگلہ، چترال، کوہستان، مانسہرہ اور گلیات جیسے اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس صورتحال سے شاہراہِ قراقرم، این-45، این-90 اور کاغان ناران روڈ سمیت کئی اہم پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر یا سڑکیں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اچانک تودے گرنے سے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کے ساتھ مسافروں اور مقامی آبادی کو براہ راست خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اسی لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی ٹیمیں اور سڑکیں صاف کرنے والی مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلےو تعیناتیاں

عوام اور سیاحوں کو ان ایام میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ شہری سفر سے قبل راستوں کی صورتحال کا جائزہ لیں اور معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top