وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے گوگل کے پاکستان میں مقامی دفترکو ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل کی پاکستان میں آمد ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔
پاکستان میں گوگل کے دفتر کے افتتاح کے بعد اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل کی پاکستان میں آمد ڈیجیٹل معیشت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوگل کے مقامی دفتر کا قیام وزیر اعظم کے ’’ڈیجیٹل نیشن پاکستان‘‘ وژن کا عکاس ہے، حکومت پاکستان صلاحیتوں کو عالمی مواقع سے جوڑنے کے لیے کوشاں ہے۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تبدیلی سے نوجوانوں، خواتین اور اسٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، ڈیجیٹل مہارتوں، اے آئی، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پاکستان میں گوگل کے پہلے دفتر کا افتتاح، کمپنی کا طلبہ کےلیے بڑا اعلان
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ کروم بکس کی علاقائی ممالک میں برآمدات کی حوصلہ افزائی ہوگی، گوگل اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی لیڈرز کے تعاون سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔





