ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کی جانب سے یو اے ای پر میزائل داغے جانے سے متعلق عرب امارات کا بیان مسترد کر دیا۔
اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
اس سے پہلے امارتی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ ایران سے 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے ہیں، دونوں میزائل سمندر میں جا گرے، دونوں میزائل سمندری ٹریفک کو نشانہ بنا رہے تھے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تمام تجارتی، کاروباری اور مالی معاملات تاحکمِ ثانی معطل کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے ایران کیساتھ تمام تجارتی وکاروباری اور مالی معاملات معطل کر دیئے
واضح رہے کہ ایران اس سے قبل بھی متعدد بار یو اے ای میں امریکی اڈوں اور تنصیبات پر حملے کرچکا ہے ۔





