- کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں دکان لوٹنے والے ملزمان کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں ہلاک تینوں ملزمان کی شناخت بھئی کر لی گئی ہے۔
کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان ایک دکان میں لوٹ مار کر رہے تھے اور انہوں نے دکاندار پر فائرنگ کی ۔
فائرنگ کی آواز سن کر قریب ہی 12 ربیع الاول کے جلوس کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس حکام نے بتایا کہ جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کی شناخت رحمان، عمرداد اور صادق کے نام سے ہوئی ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔





