سعودی عرب کی کابینہ کی جانب سے کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل اور آپریشنل ہونے کا خیر مقدم کیا گیا۔
ریاض: شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور دیگر امور پر غور کیا گیا ۔
مسعودی کابینہ کے مطابق کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد اجتماعی میری ٹائم سکیورٹی، فریڈم آف نیویگیشن اور آبی گزر گاہوں کے تحفظ کیلئے کام کرے گا ۔
سعودی عرب کابینہ کا کہنا ہے کہ اتحاد بین الاقوامی تجارت اور عالمی سپلائی چین کے تسلسل میں بھی معاونت کرے گا۔
سعودی کابینہ نے کمرشل بحری جہازوں اور ٹینکروں پر باربار ایرانی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے بحری سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔





