بھارتی پروازوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی گئی ہے، اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔
نوٹم کے مطابق بھارت میں رجسٹرڈ تمام ایئرلائنز، لیز پر حاصل کیے گئے طیاروں، بھارتی شہریوں کی ملکیت یا آپریٹ کیے جانے والے کمرشل اور فوجی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اگلے 2 سے 4 گھنٹے اہم، راولپنڈی اسلام آباد کیلئے موسمیاتی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ
پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کے داخلے پر یہ پابندی 18 اگست سے نافذ ہے، جس میں اب پاکستانی وقت کے مطابق 24 ستمبر صبح 4 بج کر 59 منٹ تک توسیع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا سلسلہ 23 اپریل 2025 سے شروع ہوا تھا۔ اس حوالے سے اب تک 16واں نوٹم جاری کیا جاچکا ہے۔





