سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ 3700 روپے سستا

پاکستان اور عالمی منڈی میں دو روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3172 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب نے ویوز گننے کا طریقہ بدل دیا، 24 اگست سے نیا نظام نافذ ہوگا

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 186 روپے سستی ہوکر 6800 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر کمی کے بعد 4358 ڈالر پر آگیا ہے۔

Scroll to Top