گلگت بلتستان میں چوٹی سر کرنے والی کوہ پیما عاصمہ قیصر کی آخری ویڈیو نے سب کو افسردہ کر دیا

گلگت بلتستان میں پہاڑ کی چوٹی سر کرنے کے دوران جاں بحق ہونے والی عاصمہ قیصر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں انہیں اپنے سفر کے دوران پُرجوش اور خوش دکھائی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عاصمہ قیصر کی خواہش تھی کہ وہ سکائی سر کی چوٹی سر کریں، ان کی یہ خوبصورت خواہش تو پوری ہوئی تاہم کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ پہاڑوں کا یہ سفر ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوگا۔

ویڈیو میں عاصمہ اپنے چھوٹے بھائی کو بھی یاد کرتی دکھائی دیتی ہیں، ان کے الفاظ اور سفر کے مناظر اب ایک ایسی یاد بن چکے ہیں جو ان کے اہلِ خانہ اور عزیزوں کے لیے ہمیشہ جذباتی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ، لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش جاری، 4 لاشیں مل گئیں

واضح رہے کہ پاکستانی کوہ پیما، سیاح اور ٹریول ویڈیوز بنانے والی عاصمہ مشتاق اسپینٹک چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے دوران بلند مقام پر طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔

عاصمہ مشتاق حال ہی میں قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپینٹک چوٹی سر کرنے والی مہم کا حصہ بنی تھیں، انہوں نے اپنے گائیڈ علی اکبر کے ہمراہ کامیابی سے چوٹی سر کی، اس وقت ان کی طبیعت بھی بہتر تھی۔

تاہم چوٹی سے واپسی کے دوران بلند مقام پر ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، ان کے گائیڈ نے انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

Scroll to Top