وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول 1448 ہجری کے موقع پر بدھ، 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی، سرکاری تعطیل کا اعلان بھی ہوگیا
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026 کو عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔





