اسلام آباد میں بارش کا چھٹا روز، خیبرپختونخوا میں موسم کیسا رہے گا؟ تازہ اپڈیٹس جانیے

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ اور چترال میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بٹگرام، بونیر، خیبر، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش متوقع ہے۔

مردان، صوابی، نوشہرہ، ہنگو، اورکزئی، کرم اور کوہاٹ کے بعض علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کرک، بنوں، ٹانک، لکی مروت اور وزیرستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز مالم جبہ میں 14، سیدو شریف میں 4، دیر میں 3 جبکہ کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں 23 جبکہ کاکول میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top