پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکہ، فاسٹ بولر گرفتار

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکہ، پولیس نےفاسٹ بولر کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکہ، فاسٹ بولر کو پولیس نے گرفتار کر لیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

بوطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے برائیڈن کارس کو گرفتار کیا، ایک نائٹ کلب کے باہر پولیس ہتھکڑیوں میں فاسٹ بولر کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ڈرہم میں انگلینڈ ٹیم نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کو تین روزہ میچ میں شکست دی، وائرل ویڈیو میں دیگر دو معروف کھلاڑی میتھیو پوٹس اور بین اسٹوکس بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ڈربی میں گزشتہ رات پیش آنے والے واقعے کا علم ہے اور ہم فی الحال اس کی تحقیقات کر رہے ہیں، جیسے ہی ممکن ہوا ہم اس حوالے سے مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد برائیڈن کارس کو بغیر کسی الزام کے رہا کر دیا،برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل ہیں تاہم فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔

Scroll to Top