اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے خیبر پختونخوا کے 4 اور ملک بھر کے 12 تاریخی و ثقافتی مقامات کو عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کرلیا، چترال کی وادی کیلاش بھی فہرست میں شامل ہے ۔
خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کیلاش سمیت 4 مقامات عارضی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں، ، سندھ کے کوٹ ڈیجی، ناؤکوٹ اور عمرکوٹ کے تاریخی قلعے ، پنجاب میں پھر والہ قلعہ، روات قلعہ اور سلطان مقرب خان کا مقبرہ عالمی ورثے کی عارضی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ان نئے مقامات کی شمولیت کے بعد یونیسکو کی عارضی فہرست میں شامل پاکستانی مقامات کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی ہے۔
عارضی فہرست میں شامل ہونا عالمی ورثے کا درجہ حاصل کرنے کی جانب ایک اہم ابتدائی قدم ہے، اس سے پاکستان کے متنوع تاریخی اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
ان پاکستانی مقامات کی یونیسکو کی فہرست میں شمولیت سے ملک کے ثقافتی ورثے کے تحفظ، سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشتوں کومزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔





