آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے محض 3 منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری تیار کرلی

آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے محض 3 منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری تیار کرلی

آسٹریلیا کی فلینڈرز یونیورسٹی کے محققین نے ایک نئی قسم کی بیٹری تیار کی ہے جو محض 3 منٹ میں چارج ہوجاتی ہے اوراس سے موبائل 60 ہزار بار مکمل چارج کیا جاسکتا ہے۔

اس بیٹری میں بالکل مختلف زنک آئیوڈین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور اس میں آگ بھی نہیں لگتی،ابھی اسمارٹ فونز میں لیتھیم آئیون بیٹریز استعمال کی جاتی ہیں جن میں 2 تہیں موجود ہوتی ہیں۔

ایک لیتھیم کوبالٹ آکسائیڈ اور دوسری گریفائٹ کی،جب لیتھیم آئیون گریفائٹ کی تہہ سے لیتھیم کوبالٹ کی تہہ کی جانب حرکت کرتے ہیں تو الیکٹرونز خارج ہوتے ہیں۔

 آسٹریلیا کے ماہرین نے جو بیٹری تیار کی ہے وہ بالکل مختلف ہے جس میں زنک آئیوڈین کو استعمال کیا گیا ہے، اگر ایک بیٹری کو 60 ہزار بار مکمل چارج کیا جاسکتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی بیٹری لائف 164 برسوں کی ہے۔

ابھی زیادہ تر فونز کی بیٹری لائف ایک سے 2 برس کی ہوتی ہے،فلینڈرز یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ ابھی یہ نئی بیٹری اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب نہیں بلکہ اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top