قومی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے لیڈز سے لندن پہنچ گئی، قومی ٹیم کے کھلاڑی آج لارڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے اور بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکتس کریں گے ۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی، انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ بابر اعظم کی واپسی کے لیے پرامید ہے جو انگلی کی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے جبکہ بابر اعظم کی واپسی کی صورت میں اذان اویس کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق لندن کی ڈرائی کنڈیشنز کے باعث پاکستان ٹیم لارڈز ٹیسٹ میں 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے جبکہ رفتار کے باعث فاسٹ بولر عبید شاہ کو لارڈز ٹیسٹ کیلئے ترجیح دیے جانے کا بھی امکان ہے۔





