پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 27 نومبر تک توسیع کر دی، اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا۔
نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 27 نومبر تک بند رہیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہیں۔
فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو طویل فضائی راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے آپریشنل اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اور انہیں اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔





