موٹاپے سے پریشان افراد کے لئے اچھی خبر

موٹاپے کے علاج میں اہم پیش رفت، وزن کم کرنے والی نئی گولی کی یورپی منظوری کی سفارش

موٹاپے کے علاج کے لیے ایک نئی دوا کی یورپ میں دستیابی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ یورپی میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے) کی متعلقہ کمیٹی نے امریکی دوا ساز کمپنی ایلی للی کی تیار کردہ وزن کم کرنے والی گولی ’فاؤنڈایو‘ کی مارکیٹنگ کی اجازت دینے کی سفارش کردی ہے۔

اس سفارش کے بعد دوا کی منظوری سے متعلق معاملہ اب یورپی کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو تمام متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد اس کی یورپی منڈی میں فروخت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، فاؤنڈایو یورپ میں وزن کم کرنے والی ان اہم ادویات میں شامل ہوگئی ہے جنہیں ریگولیٹری سطح پر پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ نوو نورڈسک کی تیار کردہ ویگووی ٹیبلٹ کے بعد فاؤنڈایو دوسری اہم دوا ہے جسے یورپی ریگولیٹر کی متعلقہ کمیٹی کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

یورپی منڈی میں اس دوا کی دستیابی کا انحصار یورپی کمیشن کی حتمی منظوری پر ہوگا۔

Scroll to Top