راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے 6 وکلا کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جنہیں آج 25 اگست کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔
24 اگست 2026 کو جاری کیے گئے خط کے مطابق یہ فہرست اسلام آباد ہائیکورٹ کے 24 مارچ 2025 کے حکم اور پنجاب جیل مینوئل 1978 کے رول 551 کے تحت مرتب کی گئی ہے۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے منظور کیے گئے وکلا میں گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی، خالد یوسف چوہدری، نعیم حیدر پنجوتھا اور فتح اللہ برکی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں ریلوے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت
خط میں سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مذکورہ وکلا کوآج 25 اگست کو عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل میں داخلے کی اجازت دی جائے۔
دستاویز کے مطابق وکلا کی عمران خان سے ملاقات آج 25 اگست کو دوپہر 2 بجے مقرر کی گئی ہے۔





