سپریم کورٹ نے عظمیٰ خان کی توہین عدالت کی درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ پہلے ہی توہین عدالت کی 94 درخواستیں زیر التوا ہیں۔
عدالت اعظمیٰ کے مطابق عظمیٰ خان کی درخواست پالیسی کے مطابق جلد مقرر نہیں ہوسکتی تھی، سپریم کورٹ کے مطابق 16 ستمبر تک مرکزی کیس ملتوی ہوا، اس لیے توہین عدالت کی درخواست بھی ساتھ مقرر ہوگی۔
سپریم کورٹ نے 16 ستمبر کی درخواست کے حوالے سے ججز روسٹر جاری کر دیا ہے، کیس سے متعلق دیگر درخواستیں بھی 16 ستمبر کو سنی جائیں گی،جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 14 ستمبر سے مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست 16 ستمبر کو مرکزی کیس کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق 94 کرمنل اوریجنل پٹیشنز زیر التوا ہیں۔
قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی بہن کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی گئی تھی۔





