پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے لارڈز میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے پاس لارڈزگراونڈ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک کا موقع ہے ۔

پاکستنان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج سے لارڈز کرکٹ گراونڈ میں شروع ہوگا، میچ پاکستان وخت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا ۔

لیڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو اننگز اور 103 رنز سے  شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے ۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابراعظم انجری کے باعث  ٹیم کا حصہ نہیں تھے جبکہ آج کے ٹیسٹ میں بابراعظم شامل ہوں گے ۔

 یہ بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

واضح رہے کہ لارڈز گراؤنڈ پر پاکستان نے 2016 اور 2018 میں انگلینڈ کو شکست دی تھی اور اگر قومی ٹیم آج سے شروع ہونے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو اس گراونڈ پر مسلسل 3 میچز جیت کر قومی ٹیم  فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرے گی ۔

Scroll to Top