بر طانوی شہزادہ ہیری،اہلیہ میگھن اپنے دو بچوں کے ہمراہ 6 سال بعد امریکہ سے برطانیہ واپس پہنچ گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنے بچوں آرچی اور للی بیٹ کے ہمراہ برطانیہ واپس پہنچ گئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ شہزادہ ہیری، میگھن اور ان کے بچے نجی پرواز کے ذریعے امریکی ریاست کیلیفورنیا سے برطانیہ کے برمنگھم ائیرپورٹ پر اترے۔
شہزادہ ہیری اور میگھن شاہی خاندان کی سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ انجام نہیں دیں گے بلکہ غیر سرکاری حیثیت میں برطانیہ میں رہائش اختیار کریں گے۔
شاہی جوڑا لندن کے باہر کوٹس وولڈز کے علاقے میں ایک نجی رہائش گاہ کو اپنا مرکز بنائے گا۔ دونوں بچوں کا اسکول میں داخلہ بھی کرایا جا چکا ہے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز اگلے ہفتے متوقع ہے۔





