سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن عبدالمحسن الفدلی نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں بیوروکریسی کے بے لگام اختیارات: سینئر صحافی محمد مالک نے حکومتی ترجیحات پر سوالات اُٹھا دیئے

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہاتے ہوئےدونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نےخصوصی طورپرزراعت اور ماحولیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

Scroll to Top