کیا ٹوئٹر واپس آگیا؟

امریکی ریاست ورجینیا میں قائم اسٹارٹ اَپ بلیو برڈ آپریشن نے  ’’ٹویٹر ناو‘‘کے نام سے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے۔

 

آپریشن بلیو برڈ کی قیادت سابق ٹوئٹر کے ٹریڈ مارک وکیل اسٹیفن کوٹس کر رہے ہیں، کمپنی کا مؤقف ہے کہ ایکس نے 2023 میں ٹوئیٹر کو ایکس میں تبدیل کرکے ٹوئیٹر کے برانڈ نام کے حقوق ترک کردیئے تھے۔

 پر پرانے ٹوئیٹر جیسا انداز نمایاں کیا گیا ہے مثلاً ریپلائز اور ری پوسٹس موجود ہیں، پلیٹ فارم ویرا نامی اے آئی نظام استعمال کر رہا ہے جو پوسٹس کے دعووں کی جانچ، ذرائع اور سیاق و سباق فراہم کرنے اور اعتماد کا اسکور دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہ لانچ ایک قانونی تنازع کے دوران ہوئی ہے، ایکس کارپ نے آپریش بلیو برڈ کے خلاف مقدمہ دائر کر رکھا ہے اور ٹوئیٹر نام اور متعلقہ ٹریڈ مارکس کے استعمال کو چیلنج کردیا ہے۔

اپریل 2026 کی سماعت میں جج نے ایکس کے بعض ٹریڈ مارک دعووں پر سوالات اٹھائے تھے، لیکن اس معاملے پر حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم ایلون مسک کی کمپنی ایکس سے وابستہ نہیں ہے۔

Scroll to Top