امریکہ کی جانب سے ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے، آبنائے ہرمزسمیت کئی علاقوں میں دھماکے

امریکہ کی جانب سے ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملے، آبنائے ہرمزسمیت کئی علاقوں میں دھماکے، ایران کے بھی جوابی حملے

Pakistan SCO Summit 2026

خطے میں تناؤ میں اچانک شدت آ گئی ہے جہاں امریکی افواج نے ایران کے اندر پاسداران انقلاب کے مختلف عسکری اڈوں پر فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے، دوسری جانب امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ فوجی کارروائی حال ہی میں آبنائے ہرمز کے قریب بین الاقوامی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی کوششوں کے ردعمل میں کی گئی ہے۔

واشنگٹن کا موقف ہے کہ یہ حملے خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھے۔

دوسری جانب، مقامی اور ایرانی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے نتیجے میں ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں شدید دھماکے سنے گئے ہیں۔

 یہ پڑھیں: لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی فوجی و شہری جاں بحق و زخمی،راکٹ لانچرز بھی تباہ ، پاسداران انقلاب کی تصدیق

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق جزیرہ قشم میں پانچ طاقتور دھماکے ریکارڈ کیے گئے جبکہ آبنائے ہرمز کے اطراف بھی چار مقامات پر دھماکوں کی آوازیں گونجی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس کشیدگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں قشم کا علاقہ ماسن اور بندر عباس بھی شامل ہیں جہاں لوگوں نے دھماکوں کی ہولناک آوازیں سنیں۔

دوسری جانب امریکی حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن میں امریکی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ حملے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ کیمپ میں موجود کئی تنصیبات اور دشمن کے حملہ آور ہیلی کاپٹرز بھی تباہ کر دیے گئے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top