نائب وزیراعظم ا سحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

نائب وزیراعظم ا سحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کو ایس سی او کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد

Pakistan SCO Summit 2026

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے سربراہ کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی ادارے کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال، سلامتی کونسل کے امور اور آئندہ ہونے والے یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کی تیاریوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

انتونیو گوتریس نے کثیرالجہتی سفارت کاری اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور اصولی مؤقف کی بھرپور تعریف کی۔ ملاقات کے اختتام پر اسحاق ڈار نے سیکریٹری جنرل کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے انتونیو گوتریس نے قبول کر لیا، تاہم دورہ پاکستان کی تاریخیں باہمی رابطے سے طے کی جائیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات کا خواہاں، شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں خطاب

ایس سی او اجلاس کے سائیڈ لائنز پر اسحاق ڈار کی مصروفیت کا سلسلہ جاری رہا، جہاں انہوں نے آرمینیا، چین اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ کے علاوہ ایرانی ہم منصب اور ترکیہ کی قومی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top