خیبر پختونخو امیں حالیہ بارشیں، جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

خیبر پختونخو امیں حالیہ بارشیں، جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

Pakistan SCO Summit 2026

پی ڈی ایم اے نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 30 اگست سے جاری شدید بارشوں کے دوران دیواریں اور چھتیں گرنے کے مختلف حادثات میں ایک خاتون اور بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک مرد، خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

مون سون کے ان طوفانی سسٹمز کی وجہ سے مجموعی طور پر 9 رہائشی مکانات متاثر ہوئے، جن میں 4 گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 5 کو جزوی نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ حادثات صوبے کے جن علاقوں میں پیش آئے ان میں بونیر، مردان، مہمند اور شانگلہ شامل ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ باہم رابطے میں رہتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

اس دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، خطرناک سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر من و عن عمل کریں۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر چوبیس گھنٹے مکمل فعال ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا حادثے کی اطلاع دینے کے لیے شہری ہیلپ لائن نمبر 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top