امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر والے ایک ڈالر کے یادگاری سکے جاری کردیئے گئے، فروخت شروع ہوتے ہی سکے نایاب ہوگئے۔
امریکی وزارتِ خزانہ کے ذیلی ادارے یو ایس منٹ نے یہ سکے امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں جاری کیے ہیں۔ سکے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ’’ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں‘‘ کی عبارت بھی درج ہے۔
25 سکوں پر مشتمل ایک رول کی قیمت 61 ڈالر جبکہ 100 سکوں کے تھیلے کی قیمت 154 ڈالر 50 سینٹ مقرر کی گئی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ گزشتہ ایک صدی کے دوران امریکی کرنسی پر تصویر کے ساتھ نظر آنے والے پہلے زندہ صدر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا دعوی
امریکی قانون کے تحت کسی زندہ شخص کی تصویر امریکی کرنسی پر چھاپنے کی اجازت نہیں، تاہم ٹرمپ کے اتحادیوں نے اس حوالے سے کانگریس میں قانون سازی کی تجویز پیش کردی ہے۔





