نتھیاگلی مکشپوری ٹاپ پر لاپتہ پانچ افراد بحفاظت ریسکیو کر لیے گئے

Pakistan SCO Summit 2026

نتھیاگلی کے مکشپوری ٹاپ پر لاپتہ ہونے والے پشاور سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بحفاظت تلاش کرکے ریسکیو کرلیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مکشپوری ٹاپ پر پانچ افراد پر مشتمل فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ لاپتہ افراد میں تین خواتین اور دو مرد شامل تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی شناخت محمد عثمان، فرید رضوان، شبانہ رفیق، سنیلہ عثمان اور سعدیہ فرید کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پشاور سے ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے مسلسل سرچ آپریشن کے بعد پانچوں افراد کو بحفاظت تلاش کرلیا، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ: موسیٰ دا مصلہ سے لاپتہ آئرش سیاح الیگزینڈر کی نعش سرچ آپریشن کے بعد برآمد 

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق بروقت کارروائی اور مؤثر سرچ آپریشن کے باعث تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top