ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان کی بدترین بیٹنگ، 55 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارتی ویمنز ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 56 رنز کا ہدف صرف 8.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے ہرمن پریت کور نے 18، دپتی شرما نے 12، شفالی ورما نے 12 جبکہ سمرتی مندھانہ نے 9 رنز بنائے۔ پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم بھارتی بولرز کے سامنے صرف 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ویمنز ٹیم کا کم ترین اسکور ہے۔

پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 14 اور منیبہ علی 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ عائشہ ظفر 2، صدف شمس 3، ایمان فاطمہ 5 اور ام ہانی 6 رنز بناسکیں۔

گل فیروزہ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثناء بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں، جبکہ دیگر بیٹرز بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز اور رنز کی نئی تاریخ رقم

بھارت کی جانب سے شری چرانی اور پریما راوت نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top