پنشنرز کے لیے نئے قواعد، پنشن کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوگی

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پنشنرز کے لیے نئے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت اب پنشن کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل پنشن نظام کے ذریعے کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پنشنرز کو ہر چھ ماہ بعد نادرا کے ذریعے اپنی ڈیجیٹل تصدیق کرانا لازمی ہوگا۔ یہ تصدیق نادرا پاک آئی ڈی ایپ یا مجاز نادرا مراکز سے کرائی جاسکے گی۔

نئے قواعد کے تحت پنشن کی تصدیق کا سابقہ کاغذی طریقہ کار مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے، جبکہ پنشن کی رقم براہ راست پنشنر کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق مارچ اور ستمبر میں پنشنرز کی تصدیق کا پرانا مقررہ شیڈول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ اب ہر چھ ماہ بعد ڈیجیٹل تصدیق کرانا لازمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، جی پی فنڈ پر منافع کی شرح کم کردی گئی

وزارت خزانہ کے مطابق بینک اب پنشنرز سے بائیومیٹرک تصدیق یا لائف سرٹیفکیٹ طلب نہیں کریں گے اور پنشن اکاؤنٹ کو ڈورمنٹ بھی نہیں کیا جائے گا۔

نئے طریقہ کار کے تحت اکاؤنٹ بند نہیں ہوگا اور ڈیجیٹل تصدیق مکمل ہوتے ہی پنشن کی رقم منتقل کردی جائے گی۔ تاہم اگر کوئی پنشنر مسلسل چھ ماہ تک اپنی تصدیق نہیں کراتا تو اس کی پنشن کی منتقلی روک دی جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top