پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت آٹھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے 12 ستمبر سے میدان میں اتریں گی۔

ٹورنامنٹ کے میچز پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ عمران خان سٹیڈیم پشاور، ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی مختلف میچز کی میزبانی کریں گے۔

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں مجموعی طور پر سات راؤنڈز کھیلے جائیں گے، جبکہ ہر راؤنڈ میں چار فرسٹ کلاس میچز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف، قیمت بھی سامنے آگئی

ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 28 چار روزہ فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان پانچ روزہ مقابلے کی صورت میں ہوگا، جو 24 سے 28 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

ٹائٹل کے حصول کیلئے غنی گلاس، کے آر ایل، کنگز مین اکیڈمی، ایم آئی ٹی سلوشنز، او جی ڈی سی ایل، پی ٹی وی، ایس بی پی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top