دیر بالا کے علاقے شاہی باغ دوبندو میں ہینڈ گرنیڈ کے دھماکے کے نتیجے میں چار بچے معمولی زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکا آج 11 ستمبر 2026 کو تھانہ دیر سٹی کی حدود میں شاہی باغ چیک پوسٹ کے قریب ہوا، جہاں بچے کھیل رہے تھے۔ اچانک ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے چار بچے زخمی ہوگئے۔
زخمی بچوں میں ذوہان ولد رحم باچا، سلمان ولد رحم باچا، انیس ولد فرید اور ایمن دختر دل محمد شامل ہیں، جن کا تعلق شاہی باغ دوبندو سے بتایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ چیک پوسٹ کو اس سے قبل دہشت گردوں کی جانب سے نذرِ آتش کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: ترناب فارم چوکی کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے علاقے کی نگرانی اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ دھماکے کے حوالے سے دیگر شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔





