فراڈ کا الزام، حسینہ واجد کی بیٹی کی بھی چھٹی

Pakistan SCO Summit 2026

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بیٹی اور عالمی ادارۂ صحت کے جنوب مشرقی ایشیا ریجن کی سربراہ سائما واجد نے مبینہ فراڈ اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

رائٹرز کے مطابق سائما واجد نے بدھ کو استعفیٰ دیا، جبکہ ان کے خلاف عالمی ادارۂ صحت اور بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے فراڈ اور جعلسازی کے الزامات کی تحقیقات جاری تھیں۔

عالمی ادارۂ صحت نے تصدیق کی ہے کہ سائما واجد کے استعفے سے ایک روز قبل ایک کمیٹی نے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔

سائما واجد نے 2024 کے آغاز میں عالمی ادارۂ صحت کے جنوب مشرقی ایشیا ریجن کی ڈائریکٹر کا منصب سنبھالا تھا، تاہم بعد ازاں انہیں انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق سائما واجد پر چین کے سفر سے متعلق مالی فراڈ اور اپنی تعلیمی اسناد کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

دوسری جانب سائما واجد نے اپنے خلاف عائد الزامات کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجدکو خطاب کی اجازت کیوں دی؟ بنگلہ دیش کا بھارت سےسخت احتجاج،سابق وزیراعظم کی حوالگی کا مطالبہ

رائٹرز کے مطابق سائما واجد کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 2024 میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ان کے خاندان اور سیاسی ساتھیوں کے خلاف بھی مختلف مقدمات اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top