وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن پر الزامات جھوٹے ثابت

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور: کابینہ اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا، نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) پر ان کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے۔

این ایل سی کے مطابق منصوبے ناقص کارکردگی کی وجہ سے نہیں بلکہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ختم کیے گئے، جبکہ جاری منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہونے کے امکانات ہیں۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے وزیراعلیٰ کے بیان کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دورِ حکومت میں خیبرپختونخوا کابینہ نے این ایل سی کے بعض منصوبے ختم کیے، تاہم کسی بھی منصوبے کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ختم نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں کا ڈیٹا نجی ادارے شوکت خانم سے لنک ہونے کا دعویٰ، ڈاکٹر عالمگیر یوسفزئی

این ایل سی کے مطابق 4 ایکس پی ایس آر بیرکس کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ختم کیا گیا، جبکہ شیخ بدین 1 اور 2 اور لکی مروت ہاسٹل کے منصوبے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ختم کیے گئے۔

این ایل سی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے مئی 2025 میں ڈی آئی خان میں 2 فلائی اوورز کی تعمیر کے لیے این ایل سی سے درخواست کی تھی اور یہ منصوبہ اس وقت مقررہ ٹائم لائن سے آگے چل رہا ہے۔

ادارے کے مطابق امکان ہے کہ معاہدے کے تحت اکتوبر 2027 میں مکمل ہونے والا منصوبہ اپریل 2027 تک مکمل کرلیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top