وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی افتتاحی تقریب کے دوران دھکم پیل سے افتتاحی دیوار گر گئی،تختی بھی ٹوٹ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور: نشترآباد چوک میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی افتتاحی تقریب کے دوران دھکم پیل سے افتتاحی دیوار گر گئی۔

واقعے کے نتیجے میں خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے نام کی نصب تختی بھی ٹوٹ گئی، جبکہ دیوار گرنے کے بعد تقریب میں بھگدڑ مچ گئی۔

 

بھگدڑ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زد میں آکر زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پالیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top