-
کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے دیرینہ چیف آف اسٹاف کیٹی ٹیلفورڈ کے ساتھ مل کر میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی قائم کرلی۔
نئی کمپنی کا نام ہوپ اینڈ ہارڈ ورک رکھا گیا ہے، جس کے ذریعے فلم، ٹیلی ویژن، آڈیو اور براہِ راست تفریحی تجربات پیش کیے جائیں گے۔ کمپنی کا مقصد ایسی کہانیاں سامنے لانا ہے جو لوگوں کے درمیان باہمی روابط اور سمجھ بوجھ کو فروغ دیں۔
کمپنی کا نام اس جملے سے متاثر ہے جسے ٹروڈو نے 2013 میں لبرل پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد اپنی تقاریر میں بارہا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے وزیرِاعظم کا قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا اعلان
54 سالہ جسٹن ٹروڈو 2015 سے 2025 تک کینیڈا کے وزیراعظم رہے۔ عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ زیادہ تر عوامی منظرنامے سے دور رہے، تاہم مختلف تقریبات میں شرکت کرتے رہے ہیں۔





