مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت، مسجد الحرام کے روح پرور مناظر نے دل موہ لیے

Pakistan SCO Summit 2026

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں بارش نے روحانی فضا کو مزید خوبصورت بنا دیا، مسجد الحرام میں بارانِ رحمت کے دوران روح پرور مناظر نے زائرین اور دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

بارش کے دوران بھی زائرین عبادت میں مصروف رہے، جبکہ نمازیوں کی بڑی تعداد بارانِ رحمت میں رب کے حضور سجدہ ریز رہی۔ اس دوران دعا، مناجات اور ذکر و اذکار کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

مسجد الحرام میں طواف کرنے والے زائرین کی تکبیرات اور اذکار سے فضا معطر ہوگئی۔ زائرین نے بارش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اسے بارانِ رحمت قرار دیا۔

دوسری جانب مکہ ٹاور پر بجلی چمکنے کے مناظر نے بھی روح پرور ماحول کو مزید دلکش بنا دیا، جس نے دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top