نئے صوبوں کا قیام وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، شہیر سیالوی

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین شہیر حیدر سیالوی نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی تشکیل کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ہے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کے دوران اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی پچھلے چار سالوں سے مسلسل نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں قوم پرستی یا علیحدگی پسندی کے بیانیے کو ختم کرنا ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

شہیر سیالوی نے دور دراز علاقوں کے عوام کی مشکلات کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے تونسہ شریف کی مثال دی اور کہا کہ وہاں کے رہائشیوں کو اپنے چھوٹے چھوٹے سرکاری کاموں، مسائل کے حل اور انصاف کی طلب کے لیے لاہور جیسے دور دراز شہروں کے طویل اور دشوار گزار چکر لگانے پڑتے ہیں۔ اس سفر کے باعث غریب عوام کا قیمتی وقت اور کثیر پیسہ ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان علاقوں میں الگ انتظامی یونٹس قائم کر دیے جائیں تو عوام کو ان تمام تر مشکلات اور پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے۔

تاریخی حقائق کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین پاکستان رضاکار پارٹی نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سابق قبائلی علاقوں کے غیور عوام نے ہمیشہ پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون کا نیا آپریٹنگ سسٹم آج رات جاری ہوگا، تفصیلات سامنے آ گئیں

انہوں نے قوم پرست بیانیے کو رد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پختون عوام پاکستان کے استحکام، امن اور سلامتی کے سچے حامی ہیں اور انہوں نے ہر مشکل وقت میں ملک کی بقا کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top